پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، ہم جیت کر لوگوں کو خوش کریں گے
، میچ ہارنے پر کسی انفرادی کھلاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب ہم میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے،
لیکن ٹیم کا مورال بلند ہے، ٹیم کا اعتماد شاندار ہے، ہم سب کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
حارث رؤف نے کہا کہ جس طرح کی پرفارمنس چاہتے ہیں وہ کبھی نہیں آتی، صائم ایوب اور اعظم خان نے ماضی میں بھی اچھی پرفارمنس دی ہے لیکن جلد اچھی پرفارمنس آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ میری فٹنس بہترین ہے اور دوسرے میچ میں دیکھا ہوگا کہ میری فٹنس کیسی ہے۔