پنجاب حکومت نے صوبے کے مستحق عوام کو مفت سولرسسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا

پنجاب حکومت نے صوبے کے اہل افراد کو مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کا طریقہ کار ترتیب دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور صارفین ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کر سکیں گے۔
سولر سسٹم اور تنصیب کے 100% اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔
دستاویزات کے مطابق اہل صارفین اپنا بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر رجسٹریشن کر سکیں گے۔
100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو فراہم کیا جائے گا۔