اللہ عمران خان کو مجیب الرحمان جیسے انجام سے بچائے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کسی سے ناراض نہیں،
مشاورت سے نواز شریف نے پارٹی کو مقبول اور عوامی جماعت بنایا، انہیں کسی سے شکایت نہیں، وہ پوری طرح متحرک اور فعال ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد نواز شریف نے پارٹی کو سب سے زیادہ عوامی اور مقبول بنایا
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اہم ترین لیڈر ہیں، وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مصروف ہیں،
پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب صاف اور شفاف ہے، ہم پارلیمانی جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں۔