فیصل آباد میں خواتین پولیس اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران نقاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشن فیصل آباد نے خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے یونیفارم ایس او پی جاری کر دیا،
یونیفارم کے اوپر کسی بھی قسم کا گاؤن اور برقعہ پہننے پر بھی پابندی ہے۔
خواتین ڈیوٹی کے دوران برقعہ نہیں پہنیں گی اور نہ ہی اپنی شناخت چھپائیں گی۔
لیڈی ایس ایچ او مدیحہ ارشاد کا کہنا ہے کہ چہرہ دکھانے کا حکم ملا ہے جس پر فوری عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

خواتین پولیس اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران نقاب پہننے پر پابندی
-