تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے
جنہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ لے جایا جائے گا، لاشوں کو شناخت کے لیے بسیمہ سول اسپتال میں رکھا گیا ہے،
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔