ملک ریاض نے نیب کی جانب سے بحریہ سٹی کے مرکزی دفتر پر چھاپے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو میرے ساتھ ظلم کرنا چاہے گا میں گواہ نہیں بنوں گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں۔
کسی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے میرے عوامی اعلان کے بعد مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف ان فاشسٹ، غیر قانونی، دھمکی آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
ایک ساتھ کئی گھنٹے تک چھاپے مارے گئے، دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، سیکورٹی اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا اور بعد میں انہیں اغوا کر لیا گیا۔”
چھاپہ مار ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد اہم پروجیکٹ فائلیں، دفتری ریکارڈ، 23 کمپیوٹر، نیٹ ورک ڈیٹا، محکمانہ نقدی وغیرہ قبضے میں لے لیے ا
ور 9 گاڑیاں زبردستی چھین کر لے گئے۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے کے نو ارکان تاحال لاپتہ ہیں۔

وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا ، ملک ریاض
-