حکومت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامند

وفاقی حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سنی اتحاد کونسل کو دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولہ طے پایا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 12 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مسلم لیگ (ن) کرے گی
جب کہ 9 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مسلم لیگ (ن) کرے گی۔
پیپلز پارٹی کو 7 اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو ایک قائمہ کمیٹی ملے گی۔
متحدہ قومی موومنٹ کی 2 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ہوگی، ق لیگ اور بی اے پی کی ایک ایک کمیٹی کی سربراہی ہوگی۔
قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہونے کے باعث 3 قائمہ کمیٹیاں خالی رہیں اور جس جماعت کو نشستیں ملیں گی وہی قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ بھی حاصل کرے گی۔
حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی چیئرمین شپ پی اے کو دینے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے، تاہم چیئرمین شپ کے لیے تین ناموں میں سے صرف ایک کو حتمی شکل دی جائے گی۔