پولڑی انڈسٹری میں استعمال ہونیوالی ہر قسم کی فیڈ کی قیمت میں کمی کردی گئی

پولٹری انڈسٹری میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی فیڈ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
فیڈ بیگ کی ہر قسم کی قیمت میں 200 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے چارے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو چارے کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔
پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے فیڈ کی قیمت میں کمی آئی ہے۔