گرمی کی شدید لہر، بجلی کی طلب میں اضافہ،پیداوا بڑھائی نہ جاسکی

شدید گرمی، بجلی کی طلب میں اضافہ، پیداوار میں اضافہ نہ ہو سکا ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 19 ہزار 991 میگاواٹ ہے۔
پن بجلی کے ذرائع سے 7 ہزار 116 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 613 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے پاور پلانٹس کی پیداوار 7 ہزار 717 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 1 ہزار 23 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
163 سولر پاور پلانٹس سے۔ بیگاس اور نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 137 اور 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے جاری ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔