موسم گرما کی تعطیلات میں اسکول کی فیسیں ختم کی جائیں۔والدین

والدین نے فیسوں کے حوالے سے تعلیمی اداروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے اب گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکول بند رہنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم تعطیلات کے دوران ایڈوانس فیس ادا کرنے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔
گرمیوں کی تعطیلات تک طلباء دو ماہ تک تعلیمی اداروں سے دور رہیں گے تاہم بچوں کے سکول نہ جانے سے والدین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بچے اسکول نہ جائیں تو بھی والدین اسکول کے اخراجات ادا کریں گے، دو ماہ کی فیس کا واؤچرتھما دیا گیا ہے۔
دوسری جانب والدین اپنے اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ بچے دو ماہ تک گھر پر ہیں تو فیس کی یہ روایت ختم کی جائے۔
جبکہ ماہرین تعلیم کا خیال ہے کہ چونکہ تعطیلات کے دوران ادارے بند نہیں ہوتے، اس لیے اسکول کی فیس آدھی کردی جانی چاہیے۔