نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے

نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی،
جس میں وزیر خزانہ نے قائم مقام صدر کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عوام دوست بجٹ کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔