خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں یومیہ 4 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے وعدے پر احتجاج ختم کیا گیا۔
ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) حکام اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
جس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ختم کردیا گیا۔
ٹیسکو حکام اور مظاہرین کے درمیان 4 گھنٹے بجلی فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ٹیسکو حکام کی تحریری یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شہریوں نے گزشتہ روز سے لنڈی کوتل گرڈ اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
مظاہرین نے گزشتہ روز بھی لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کے اندر دھرنا دیا۔
مظاہرین نے یومیہ 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

خیبر میں 4 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے وعدے پر احتجاج ختم کر دیا گیا
-