پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں

پاکستانی اداکار و ماڈل فیروز خان کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
حال ہی میں اداکار فیروز خان کی اپنی نئی دلہن دعا کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔
یاسین لاکھانی نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں فیروز سیاہ لباس پہنے نظر آرہے ہیں، جب کہ ان کی دلہن مہندی کی تقریب کے لیے سنہری لباس میں ملبوس ہے۔
ویڈیو میں ایک انتہائی خوبصورت لمحہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فیروز خوشی کے موقع پر دعا کے ہاتھوں پر مہندی لگا رہے ہیں۔