وفاقی حکومت نئے مالی سال کا بجٹ اگلے ماہ کے اوائل میں پیش کرنے جا رہی ہے
اور ماہرین نئی حکومت کے پہلے بجٹ کو ملکی معاشی حالات کے لحاظ سے نئے مالی سال کے لیے بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔
وزارت خزانہ بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔
آئی ایم ایف کے مطالبے کے مطابق حکومت کو بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے کئی شعبوں میں ٹیکس چھوٹ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہو گا۔
ایف بی آر نے وزیراعظم کو اگلے مالی سال میں 1500 ارب روپے سے زائد مالیت کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔