ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ہوگئی

ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے،
مقامی میٹریل کی کم از کم قیمت میں مجموعی طور پر 13 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 13 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔
کراچی میں سوریا کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے، لاہور میں 2 لاکھ 32 ہزار روپے، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 29 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں سوریا کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 34 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہے۔
اس کے ساتھ ہی برانڈڈ سوریا کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے،
مارکیٹ میں سب سے کم قیمت 2 لاکھ 61 ہزار روپے فی ٹن اور سب سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 255 ہزار روپے فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔