بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری روز ریاست اتر پردیش (یو پی) میں گرمی کی لہر سے 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی میں انتخابات کے دوران ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی گارڈز اور سینی ٹیشن ورکرز بھی شامل ہیں۔
بھارت میں گزشتہ دو دنوں میں شدید گرمی کی وجہ سے انتخابی سرگرمیوں میں شامل کل 54 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو بلیلا شہر میں ہیٹ انڈیکس 61 ڈگری کی خطرناک سطح پر پہنچ گیا۔