سائفر ایک حقیقت ہے اس کوجھٹلایا نہیں جاسکتا:حکومتی ترجمان

قانونی معاملات پر حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سیفر ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا
، عدالتوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ حساس معاملہ ہے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
سائفر کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سائفر کی اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ سنایا جائے گا۔
سائفر ایک حقیقت ہے، اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، جلسے میں لہرایا گیا۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کی دستاویزات چوری کرکے انہی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں،
سائفر کی کاپی گم ہوگئی ہے، مذمت ہی واحد حل ہے، کوئی بھی ملک اپنی قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہونے دیتا۔