عمران خان سے متعلق معاملات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے بانی کی بریت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق کیسز پاکستان کی عدالتوں پر چھوڑ دیے گئے ہیں۔
پریس بریفنگ کے دوران بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی پیشکش اسرائیلی حکومت کی جانب سے آئی ہے۔
اس تجویز پر اسرائیل کے اندر بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔
حماس اب اتنی طاقتور نہیں رہی جتنی کہ 7 اکتوبر کو تھی۔ پہلے کی طرح غزہ کا مسئلہ صرف فوجی کارروائیوں سے حل نہیں کیا جا سکتا۔