سرکاری ملازمین کی نظریں تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز

عیدالاضحیٰ میں ابھی 2 ہفتے سے زائد کا عرصہ باقی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نظریں چھٹیوں کے نوٹیفکیشن پر جمی ہوئی ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،
ایسے میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری آنے کا امکان ہے کہ انہیں اس بار بڑی عید پر بڑی چھٹی ملے گی۔
جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے، حتمی تاریخ کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔