امریکا میں مردہ قرار دی گئی ایک عورت 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی

امریکا میں مردہ قرار دی جانے والی خاتون 2 گھنٹے بعد گھر میں زندہ آگئی۔
عملے نے دو گھنٹے بعد 74 سالہ کانسٹینس گلانٹز کو زندہ پایا۔
لنکاشائر کاؤنٹی کے ڈپٹی شیرف بین ہوسکن کے مطابق یہ ایک بہت ہی غیر معمولی معاملہ ہے۔
نرسنگ ہوم نے 3 جون کی صبح 9:44 پر خاتون کو مردہ قرار دے دیا، جس کے بعد لاش کو مردہ خانے لے جایا گیا،
وہاں جب خاتون کی بے جان لاش کو میز پر رکھا گیا تو عملے کے ایک رکن نے دیکھا کہ وہ سانس لے رہی ہے،
جس کے بعد فوری طور پر طبی امداد لی گئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ ابھی تک زندہ ہے۔