سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا نے عدلیہ مخالف بیان پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
فیصل واڈا نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔
اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔
پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی میں تحمل کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے استدعا کی کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے
رؤف حسن، مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کیے گئے۔