60 کروڑ ڈالر قرض کے لیے وزیراعظم اور وزیرخزانہ چینی بینکوں سے بات چیت کریں گے

وزیراعظم اور وزیر خزانہ چین سے 600 ملین ڈالر کے قرض کے لیے چینی بینکوں سے بات کریں گے،
ذرائع کے مطابق دونوں چینی بینکوں سے 600 ملین ڈالر کے قرض کے لیے کمرشل بینک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے بات چیت ہوگی۔
رواں مالی سال میں کروڑوں ڈالر کا قرضہ لینے کی باتیں ہوئیں جو ناکام ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خزانہ چینی بینکوں سے قرضے دینے کی سخت شرائط ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔
جبکہ چین کی جانب سے بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک سے 600 ملین ڈالر کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں،
ذرائع نے بتایا کہ چینی بینکوں کی جانب سے نیا قرض چینی آئی پی پیز کے قرض کی ادائیگی کے شیڈول پر مشروط ہے۔