عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

چند دنوں کی کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ آئل 2 فیصد اضافے کے ساتھ 80 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
عالمی سطح پر گیس کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد بڑھ کر 2.80 سینٹ ایم ایم بی ٹی یو پر تھیں۔