سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ 81.9 ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مئی 2024 کی ترسیلات زر کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 3.24 ارب ڈالر بھیجے، مئی 2024 کی رقم اپریل 2024 کے مقابلے میں 430 ملین ڈالر زیادہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ مئی کے مقابلے میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مئی میں 81.9 ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔
رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں ورکرز کی ترسیلات زر 27.09 بلین ڈالر رہی جو کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے مقابلے میں 7.7 فیصد زیادہ ہے۔