آئی ایم ایف کی شرائط میں امریکا سے میچ ہارنا بھی شامل ہوگا۔انور مقصود

کامیڈین، مصنف، ڈرامہ نگار اور ٹی وی میزبان انور مقصود نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نئی ​​کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی شرائط میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
اس میں امریکہ کے خلاف میچ ہارنا بھی شامل ہے، 6 جون کو امریکہ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ‘اے کے میچ میں، امریکہ نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی۔
پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کو صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جب کہ ٹیم کی شکست پر کامیڈین اور ٹی وی میزبان انور مقصود کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔