وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا

وفاقی حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا منصوبہ بنالیا۔
وفاقی حکومت کے منصوبے کے مطابق صارفین کے کنکشنز پر نئے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر لگائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کا آغاز اسلام آباد سے کیا جائے گا اور اسے راولپنڈی میں لاگو کر دیا گیا ہے، جس میں آٹو کنٹرول کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے،
ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو ریکارڈ کرے گا، جب کہ بل ادا نہ کرنے کی صورت میں صارفین کی بجلی بھی منقطع ہو سکتی ہے۔
بل کی ادائیگی بھی کنٹرول روم سے خود بخود بحال ہو جائے گی۔
ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر خودکار نظام کے تحت واپڈا کو ریڈنگ بھی بھیجتا ہے، یعنی اب میٹر ریڈرز کی ضرورت نہیں رہی،
ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر کے بعد واپڈا کا 70 فیصد عملہ ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ صرف 30 فیصد سپیشلائزڈ لوگ کام کریں گے،
ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل آٹو کنٹرول میٹر لگانے کا کام ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا۔