بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 90 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 77 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر 2.4 شدت کے زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ژوب میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-