پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کے لیے بری خبر

ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جسپریت بمراہ کو نیٹ پریکٹس کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے نیویارک کے ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
ساتھ ہی شاداب خان بھی اہم ترین میچ سے قبل ان فٹ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کو پریکٹس سیشن کے دوران کمر میں تکلیف ہوئی جس کے باعث بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں ان کا کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے۔