نئے ٹیلنٹ کو موقع دیں گے۔چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد یقین ہے کہ ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی بہترین حالت میں ہے۔
ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، ملک جلد ٹیم کی کامیابی دیکھے گا، ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو تیار کرنا ہے
اور اب وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے پاکستانی ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔ کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔