قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شکست کی وجہ ڈاٹ بالز اور ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے کو قرار دے دیا۔
بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری دس اوورز میں بیٹنگ اچھی نہیں تھی۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اچھی بولنگ کی اور مخالف ٹیم کو 120 رنز تک محدود رکھا۔
بیٹنگ میں ہم نے پہلے 10 اوورز میں رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے ہمیں ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے اور ڈاٹ بالز کھیل کر اس کی قیمت چکانی پڑی۔
حکمت عملی آسان تھی، آپ کو نارمل کھیلنا ہوگا، فی اوور میں ایک یا دو چوکے اور اوسط 5.6، لیکن اس عرصے میں ہم نے بہت سی ڈاٹ بالز کھیلی –

-