حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اور تحفظ کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو خط بھیجا ہے۔
مراسلہ کے مطابق کسی بھی بنیاد پر بیرون ملک سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ نہیں ملیں گے،
ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ یا تجدید نہیں کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں۔