جنوبی پنجاب صوبہ کن علاقوں پر مشتمل ہوگا ؟

پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا جس کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ میں بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان شامل ہوں گے۔
آئینی ترمیمی بل میں جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی تجویز دی گئی ہے جس میں بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان شامل ہوں گے۔
جنوبی پنجاب صوبے میں قومی اسمبلی کی 56 نشستیں ہوں گی جن میں 46 جنرل نشستیں اور 10 خواتین کی نشستیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اسمبلی میں 119 نشستیں ہوں گی، جن میں سے 95 جنرل، 21 خواتین اور 3 غیر مسلم نشستیں ہوں گی،
جب کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیمی بل پر بات ہو گی۔
ہائی کورٹ جنوبی پنجاب کے سینٹر عون عباس نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا کیس بارہ سال سے زیر التوا ہے۔
ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایا تھا جو بند ہوا، سب کچھ لاہور چلا گیا۔ کیا مسلم لیگ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کرتی ہے؟