ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے

ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاوی کے نائب صدر ساؤلس چلیما کا طیارہ پیر کی صبح ملک کے اندر پرواز کے دوران ایئرپورٹ کے ریڈار سے غائب ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے رات بھر اور صبح تک چکنگاوا کے جنگل میں طیارے کی تلاش کی اور منگل کی صبح ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے ایک سرکاری بیان میں نائب صدر کی موت کی تصدیق کی
اور کہا کہ طیارے کا ملبہ ایک خوفناک حادثے میں مل گیا ہے۔
سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران طیارے کا ملبہ پہاڑی کے قریب ملا جبکہ طیارے میں موجود تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
چکویرا نے چلیما کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک اچھا آدمی قرار دیا۔