پاکستان کا ہرشہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے، اعدادو شمار سامنے آگئے

پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ روپے کا مقروض ہے، اس کے اعداد و شمار سامنے آگئے، وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے رواں مالی سال کا معاشی سروے جاری کیا
جس کے بعد ہر شہری پر 2 لاکھ 80 روپے واجب الادا ہیں۔ ملک کا بیرونی قرضہ 24093 ارب روپے اور مقامی قرضہ 43 ہزار 432 ارب روپے ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کا کل قرضہ جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے اور بیرونی قرضہ جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہے جبکہ ملکی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔
تقریر میں کہا گیا کہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہے۔