بجٹ 2024-25، تنخواہوں میں اضافہ، آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی کے بعد نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی تجویز
وفاقی حکومت نے یکم جولائی کے بعد نان فائلرز پر ٹیکس کی شرح 45 فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-24 کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ یکم جولائی کے بعد ٹیکس فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 45 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6 لاکھ روپے تک انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے جب کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہ بڑھانے کی تجویز ہے۔