سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 22 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کسانوں، نوجوانوں اور صنعتوں کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام سکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔