مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا اور وقوف عرفہ آٹھ زوالحجہ بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا

مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا اور حج کا مرکزی وقوف عرفہ ہفتہ کو ادا کیا جائے گا۔ آج شام سے عازمین کو منیٰ لے جایا جائے گا
جہاں وہ دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کریں گے۔ حج کا عظیم الشان وقوف ہفتہ حج کے آٹھویں دن ادا کیا جائے گا۔
۔سال میں چند دنوں کےلیےبسائی جانے والی خیمہ بستی میں صفائی اور مرمت کے مختلف کام مکمل ہیں۔
منیٰ کی خیمہ بستی مسجد الحرام سے 7 کلومیٹرشمال مشرق میں واقع ہے، شمالی اورجنوبی سمت پہاڑ ہیں۔
خطبہ حج اسمارٹ موبائل فون،حرمین شریفین کی ویب سائٹ اور منارۃ الحرمین پلیٹ فارم کے ذریعے بھی پیش ہوگا۔