ای سی سی نے 1.5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد روک دی جائے گی۔
اس کے علاوہ کسٹم ڈیوٹی کی بقایا ضروریات کے لیے 127 کروڑ روپے کی رقم بھی میٹنگ میں منظور کی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں پاسکو کے واجبات کی مد میں 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپے اور ہاؤسنگ اینڈوریکس کے واجبات کی مد میں 37 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔