حکومتیں اور عوامی رد عمل

پاکستان میں بہاولپور ایک عظیم ریاست کے طور پر پہچانی جاتی ہے اس ریاست کا پہلا ستون و مرکز الہ اباد اور دوسرا بڑا مسکن ڈیرہ نواب صاحب ہے ڈیرہ نواب صاحب تحصیل احمد پور شرقیہ کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے تحصیل احمد پور شرقیہ کو اب تک ضلع بن جانا چاہیے تھا اخر ایسی کیا وجہ ہے کہ اب تک تحصیل احمد پور شرقیہ جو کہ پنجاب کی سب سے بڑی ابادی اور رقبے کے لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہے اس تحصیل میں اوچشریف، مبارک پور، چنی گوٹھ، ہتھیجی، چوک بھٹہ، ڈیرہ نواب صاحب سمیت کثیر تعداد میں مضافاتی علاقے پائے جاتے ہیں تحصیل احمد پور شرقیہ 36 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے تحصیل احمد پور شرقیہ میں ایک ایم این اے اور تین ایم پی اے بنتے چلے ارہے ہیں اگر دیکھا جائے تو یہاں کے مقامی سیاستدان احمد پور شرقیہ کو ضلع بنوانے کے حوالے سے اپنی کوشش ضرور کرتے ہوں گے مگر یہاں کی عوام اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے احمد پور کو ضلع بناؤ مہم کے حوالے سے جب بھی کوئی کال کی جاتی ہے تو 14 لاکھ افراد میں سے 200 افراد بھی بمشکل جمع ہو پاتے ہیں اس میں کوتاہی سیاست دانوں کی نہیں بلکہ عوام کی کوتائی سمجھی جائے کسی بھی سماجی تنظیم انجمن تاجران اور صحافیوں کی طرف سے جب بھی کال دی گئی ہے لوگوں نے عدم دلچسپی ظاہر کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام کو احمد پور ضلع بنانے کی کوئی دلچسپی نہیں لیکن اکثر و بیشتر سیاست دانوں اور حکومتوں کو برا بھلا کہتے سنا جاتا ہے اپنا حق مانگنے کے لیے جب تک عوام اپنا کاروبار بند کر کے سڑکوں پر نہیں نکلے گی حکومت ہو یا انتظامیہ کبھی ایسے حق کی ادائیگی نہیں کرتے یوں تو مختلف تنظیمیں احمد پور کو ضلع بنوانے کے لیے تدو ورک کرتی رہتی ہیں مگر جب بھی کسی احتجاج و ریلی میں عوام کو مدعو کیا جاتا ہے تو عوام اپنے حق کے لیے نکلنا پسند نہیں کرتی اس طرح عوام کو چاہیے کہ وہ کبھی سیاستدان اور حکومتوں پر تنقید بھی نہ کرے کسی بھی شہر میں انجمن تاجران ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ائندہ کسی کی بھی کال پر احمد پور کو ضلع بنانے کے لیے شہر بھر کے کتنے لوگ اور جماعتیں اکثریتی طور پر شامل ہوتی ہیں یا نہیں اگر ہمیں اپنا حق لینا ہے اور احمد پور کو ضلع بنوانا ہے تو ہمیں متحد ہو کر ہم اواز ہونا پڑے گا مقامی سیاست دانوں میں کوئی بھی سیاستدان اگر ضلعے کا نوٹیفکیشن لاتے ہیں تو ہم انہیں خراج تحسین پیش کریں گے اور اگر بلا تفریق تمام مقامی سیاستدان متحد ہو کر عوام کے ساتھ نکلیں تو ضلع بننے میں کوئی دیر نہیں لگے گی اگر صوبہ پنجاب کی دیگر تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دیا جا سکتا ہے تو یہ صوبہ پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ کو بھی ضلع کا درجہ ضرور ملنا چاہیے۔