نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ممکنہ بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جب کہ خیبرپختونخوا، گلگت، آزاد کشمیر میں بارش اور طوفان کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب اور سندھ کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور تیز بارش کا امکان ہے۔
سیاحتی مقامات پر بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔