موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کیلیے سبسڈی اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے سبسڈی اسکیم متعارف کرانے کا مطالبہ کردیا۔
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کمیٹی نے سفارش کی کہ امیر طبقے کے لیے ہائی اوکٹین پر لیوی 75 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کردی جائے۔
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے پیٹرول پر سبسڈی کی اسکیم شروع کی جائے،
حکومت نے بجٹ میں پیٹرول اور ڈیزل پر 60 سے 80 روپے فی لیٹر ٹیکس عائد کیا ہے،
انڈونیشیا کی حکومت موٹر سائیکل سواروں کو کم قیمت پر پیٹرول فراہم کرسکتی ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟
اجلاس میں مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین پر 75 روپے فی لیٹر لیوی کی تجویز دی گئی۔