حکومت کی تنخواہوں پر مجوزہ ٹیکس کی جزوی واپسی پر غور

حکومت نے تنخواہ دار افراد اور برآمد کنندگان کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں مجوزہ اضافے کو جزوی طور پر تبدیل کرنے کا جائزہ لینے کے لیے مشاورت شروع کی ہے۔
حکومت کی جانب سے 1.5 ٹریلین روپے کے مجوزہ اضافی ریونیو اقدامات سے متاثر ہونے والے معاشرے کے تمام طبقات اور کاروباری اداروں کی جانب سے تنقید کے بعد اندرونی مشاورت کی جا رہی ہے
تاہم مشاورت کے نتائج کا انحصار مالیاتی صلاحیت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پر ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت نے بجٹ میں بھاری ٹیکس تو لگائے ہیں لیکن اخراجات کو کم کرنے اور وزارتوں کی تعداد اور اخراجات کو محدود کرنے کے دوسرے آپشن کا انتخاب نہیں کیا۔
آئندہ مالی سال کا 18.9 ٹریلین روپے کا مجوزہ بجٹ رواں مالی سال کے مقابلے 30 فیصد زیادہ ہے۔