عید کے روز موسم خشک اور انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،
تاہم بالائی علاقوں اور بلوچستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ا
سلام آباد میں بھی دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ شام کے وقت شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
بالائی بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں دوپہر کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں عید کے روز درجہ حرارت 46 ڈگری تک جائے گا، بدھ تک گرمی میں کمی کا کوئی امکان نہیں،
لاہور میں اگلے دو سے تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔