پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
اتوار کو فلوریڈا کے شہر لارڈ ہل میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔
قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 32 رنز بنائے
جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، صائم ایوب اور عباس آفریدی نے بالترتیب 17 اور 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم اچھا نہیں کھیل پائی، کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے میچ میں بیٹنگ کے دوران غلطیاں ہوئیں، کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کیلئے تیار ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جاکر دیکھیں گے کہاں بہتری کی ضرورت ہے۔