خواجہ آصف کا عمران خان کو انتقام کی سیاست نہ کرنے کا مشورہ

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبدیلی اور انقلاب کی سیاست نہ کریں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے معاملات خراب نہیں، اس کو بھی ممکن بنانا ہوگا، اختلافات فطری ہیں، دونوں جماعتوں کو اپنا تشخص برقرار رکھنا ہوگا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کو کردار ملا ہے آٹھ دس سالوں میں سیاست ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں غلط استعمال سوشل میڈیا پر بھی نظر آئے گا، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں اسے پروموٹ کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ بدلے اور انقلاب کی سیاست نہ کریں ، وطن کی قومیت کی سیاست کریں۔