عید کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان سرگرم ہو گئے

عید کے بعد حکومت کو سخت مہلت دینے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سرگرم ہوگئے، مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی مرکزی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس 29 جون بروز ہفتہ بعد نماز ظہر 2 بجے جے یو آئی کے مرکزی ذیلی دفتر اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جبکہ مرکزی کونسل کا اجلاس 30 جون بروز اتوار جاری رہے گا۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی
، اجلاس میں مظاہرے اور طویل المدتی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کو سخت چیلنج دینے اور اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات پر غور کیا جائے گا۔