بجٹ تنازع پر بلاول بھٹو آج وزیراعظم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان بجٹ اختلافات پر اہم پیش رفت ہوئی ہے
اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔
بلاول بھٹو وزیراعظم کو بجٹ پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
ساتھ ہی وزیراعظم کو قومی اداروں کی نجکاری پر پیپلز پارٹی کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔