ساہیوال میں ڈاکٹروں اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ینگ نرسز کی جانب سے احتجاج

ساہیوال میں ڈاکٹروں اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ینگ نرسوں نے احتجاج کیا۔
نرسیں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئیں اور ساتھی نرس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت لاہور کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے بھی ہڑتال کی۔
او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز نے ساہیوال میں گرفتار ڈاکٹروں اور خانیوال میں گرفتار نرس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی نہ کی جائے۔