حکومت کو افغانستان کے لیے برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل

حکومت نے افغانستان کو برآمدات بڑھانے میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، مئی میں افغانستان کو برآمدات میں سال بہ سال 67 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے 11 ماہ میں جولائی تا جولائی افغانستان کو برآمدات میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔
. وزارت کے ذرائع کے مطابق مئی میں افغانستان کو برآمدات کا حجم 118.8 ملین ڈالر تھا، مئی 2023 میں افغانستان کو برآمدات 71.3 ملین ڈالر تھیں۔
ذرائع کے مطابق جولائی 2023ء تا مئی 2024ء افغانستان کے لیے برآمدات 98 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز رہیں،
گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 90 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات 38فیصد کم ہوئیں، جولائی 2023ء تا مئی 2024ء افغانستان سے امپورٹس کا حجم51 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز رہا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 83 کروڑ 17 لاکھ ڈالرز تھا۔