انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے مجوزہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔
پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے ہفتے دیگر بورڈز کے ساتھ شیئر کرے گا۔
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول چند ہفتے قبل آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا تاہم پی سی بی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،
آئی سی سی اب یہ شیڈول سات دیگر ممالک کو بھیجے گا جس میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز لاہور میں ہوں گے اور فائنل بھی لاہور میں ہی ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھے اشارے مل رہے ہیں تاہم پاکستان آکر سیریز کھیلنے والی دیگر ممالک کی ٹیموں کے بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی۔